24 اپریل، 2016، 2:43 PM

ہندوستانی عدلیہ پر تنقید غیر منصفانہ اور بلاجواز

ہندوستانی عدلیہ پر تنقید غیر منصفانہ اور بلاجواز

ہندوستانی چیف جسٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں عدلیہ پر تنقید کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قراردیتے ہوئے مزید ججز تعینات کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی چیف جسٹس نے  وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں عدلیہ پر تنقید کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قراردیتے ہوئے مزید ججز تعینات کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ ججز کی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران حکومت سے مزید ججز تعینات کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر سارا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا ، انصاف کی جلد فراہمی کیلئے عدلیہ پر تنقید غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے ۔

News ID 1863542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha